Free Medical Camp & Distribution of Warm Cloth

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی تک رسائی کا آسان ترین راستہ اللہ تعالی کی مخلق کی خدمت ھے۔اللہ تعالی نے اپنے بندوں کی خدمت کے ھم سب کو توفیق دی یہ بڑا کرم ھے۔گزشتہ روز ھیڈ تریموں اٹھارہ ہزاری تحصیل جھنگ کے علاقے احمد آباد اور اردگرد کی آبادیوں کے ہزاروں سیلاب متاثرہ لوگوں کےلیے گرم کپڑے۔جیکٹ۔جرسیاں اور ادویات لے کر فیصل آباد سے قافلہ خدمت جس میں المصطفے فاؤنڈیشن کے محمد علی کلاسن۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ابرار ضیاء۔فیصل یعقوب۔آیت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر مزمل عباس۔قطرہ قطرہ نیکی آرگنائزیشن کے نعمان جٹ۔ھم دوست فاؤنڈیشن کے سید علی اور یوتھ ویلفئر سوسائٹی کے عثمان محسن ۔اور قمر عباس نے سینکڑوں مرد و زن اور بچوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور سردیوں کے تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر میزبان ملک عرفان بشیر سیالوی ۔حافظ مںظر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ھم اپنے معزز مہمانوں کو سرزمین جھنگ پر خوش آمدید کہتے ھیں اور انکے جذبہ خدمت کو سلام پیش کرتے ھیں۔کوارڈنیئٹر المصطفے فاؤنڈیشن جھنگ عرفان بشیر سیالوی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تازہ ترین صثرتحال پر بریفنگ دی۔اور کہا کہ ہزاروں بچے سیلاب کے بعد سکول نہیں جاسکے۔کتابیں۔بیگز اور یونیفارم نہ ھونے کی وجہ سے۔مناسب گرم کپڑے نہ ھونے کی وجہ سے۔آپ احباب کی آمد سے یقنا سینکڑوں بچوں کو ریلیف ملے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top