فیصل آباد۔۔۔۔المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکاروں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام فیصل آباد کی معروف کاروباری شخصیت حافظ محمد نواز نے اپنے ڈیرے پر کیا۔جس میں چیرمین ڈاکٹر خالد حسپن شہزاد اور طارق چشتی۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ناصر قادری۔ابرار ضیاء۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر صابر۔ڈاکٹر کاشف رحمن۔عبد المتین۔ڈاکٹر ظہور احمد۔رانا عبد الرحمن۔احمد یار کھچی۔اور دیگر احںاب محبت شریک تھے۔اس موقع پر رضکاروں کو پرتکلف ڈنر پیش کیا گیا۔حافظ محمد نواز نے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکاروں نے جس طرح سیلاب میں اپنے بھائیوں کی مدد کی ہے اور دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دیں ھیں۔یقنا وہ قابل تحسین ہے اور آج کی یہ تقریب دراصل انکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ھے۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد حسین نے حافظ محمد نواز کا شکریہ ادا کیا اور تمام رضکاروں اور ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ آپ کی کاوشوں سے المصطفے فاونڈیشن نے ںہترین خدمات سرانجام دیں۔اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفے ﷺکے صدقے ھماری کاوشوں کو قبول فرمائے۔


