


فیصل آباد.۔۔۔خالد شہزاد۔کی رپورٹ۔۔۔
بزرگوں کی خدمت کرنا ھم سب کا فرض ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اولڈ ایج ھوم میں بزرگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں خصوصی شرکت سیاسی سماجی شخصیت میڈم عمائمہ عظیم
شیخ نے کی جبکہ مہمانان گرامی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔تنویر بشیر۔ڈاکٹر ظہور احمد تھے۔اس موقع پر تمام بزرگوں کا چیک اپ کیا گیا اور ادویات دی گیں۔کیمپ کے انتظامات المصطفی فاؤنڈیشن یوتھ ونگ کے کوارڈنیئٹر عبد المتین انصاری اور انکی ٹیم نے کیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ھمارا یہ المیہ ھے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے ملک بھی اب اولڈ ایج ھوم کا رواج بڑھ رھا ھے۔معاشرے میں پھیلی مادیت پرستی اور تعلیم کے ساتھ تربیت اور اسلامی تعلیمات سے دوری ھی اس کی وجوہات ھوسکتی ھیں۔انہوں نے کہا کہ والدین نعمت ھیں اسکا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ انکی خدمت کرنا ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن بزرگوں کے لیے فزیوتھراپی۔اور سائیکالوجی کے کیمپس کا بھی اہتمام کرتی رھتی ھے
