فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
اسلام صرف امن کا درس نہیں دیتا بلکہ ظالم کے خلاف جہاد کا بھی حکم دیتا ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن شعبہ تعلیم وتربیت کے تحت ماہانہ درس قرآن مجید اور محفل درود پاک مدرسہ دار المصطفے شمس آباد میں منعقد ھوئی۔جس میں تلاوت قرآن مجید مدرس قاری اشتیاق حسین قادری نے کی جبکہ نزرانہ عقیدت ظفر اسلام نیازی۔ندیم سعیدی۔نے پیش کیا۔اس موقع پر رانا محمد عمران۔طارق چشتی۔ناصر قادری۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔محمد علی کلاسن۔محمد شفیق راھی کلاسن۔فیصل یعقوب۔اور احباب محبت کی کثیر تعداد موجود تھی۔محفل پاک سے خطاب کرتے ھوئے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے صحابہ کرام اور اہلبیت عظام کے درمیان پیارو محبت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلام کے امن کے فلسفہ کو بھی آجکل غلط انداز میں پیش کیا جاتا ھے۔اسلام امن کا داعی ھے لیکن ظالم کے سامنے کھڑے ھونے اور ظلم کے خاتمہ کا بھی حکم دیتا ھے۔غزہ۔کشمیر۔اور دیگر علاقوں میں مسلمانوں پر ظلم کا حساب لینا اور مظلوموں کی مدد کرنا بھی فرض ہے۔المصطفے فاؤنڈیشن ملک بھر میں مظلوموں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ھے


قرآن مجید نجات کا راستہ ھے