Free gynecological Medical and Ultrasound Camp Organized by Al-Mustafa Foundation at Haider Clinic Malikpur

فیصل آباد۔۔۔
غریب آبادیوں میں بنیادی صحت کی سہولیات پنچانا ھمارا مشن ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری گائنی میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ ملک پور میں حیدر کلینک پر لگایا گیا۔جس کا افتتاح چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔اور انچارج میڈیکل مشن ڈاکٹر کاشف نوید۔ نے کیا۔اس موقع پر میڈم نتھلین۔میڈم عائشہ ۔ابرار ضیاء۔محمد علی کلاسن۔فیصل یعقوب نے خدمات سرانحام دیں۔ڈاکٹر غلام حیدر نے المصطفے فاؤنڈیشن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ دکھی انسانیت کے لیے المصطفے فاؤنڈیشن کی خدمات قابل فخر ھیں۔بنیادی صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز دینا احسن اقدام ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ھے۔سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کے لیے گرم کپڑوں اور جیکٹ سویئٹر کا انتظام کیا جارھا ھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top