فیصل آباد۔۔۔۔اویس۔ کلاسن کی۔ رپورٹ
اللہ تعالی تک رسائی کا آسان ترین راستہ اللہ تعالی کی مخلق کی خدمت کرنے میں ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن خدمت خلق کا ملک گیر ادارہ ھے۔جس کے تحت بزرگوں کی محتاجی دور کرنے کی مہم کامیابی سے جاری ھے۔گزشتہ روز شالیمار پارک میں سید فرقان صدیق کی میزبانی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور انکی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب مریضوں کے اپریشن کیے۔اس موقع پر المصطفی فاونڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاھد۔اور کوارڈنیئٹر ٹاؤن مدینہ ثاؤن خلیفہ محمد سلیم سلطانی نے کیمپ کا وزٹ کیا اور خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی اور افراتفری کے دور میں اللہ تعالی کے فضل وکرم سے جو لوگ خالص اللہ کی رضا کے لیے اللہ کی مخلق کی خدمت کررھے ھیں یقنا وہ قابل تحسین لوگ ھیں۔انہوں نے ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر کی دن رات خدمت خلق کی مصروفیات کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ یہ فیصل آباد کی سرزمین کا وہ ہیرا ھے۔جو ماہیں صدیوں بعد پیدا کرتی ھیں۔

