فیصل آباد۔۔محمد علی کلاسن کی۔ رپورٹ۔
معرکہ بنیان المرصوص ھماری قومی غیرت وحمیت کا طرہ امتیاز ھے۔پاکستان کی شیر دل افواج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے تھے۔اس معرکہ سے پاکستان کے عروج کا سفر شروع ھوا ہے۔افواج پاکستان نے تاریخ رقم کی ھے۔فلیڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ھے۔ان خیالات کا اظھار مرکزی قومی ھم آئینگی امن کیمٹی پاکستان کے تحت قومی امن سیمنار سے مرکزی چیرمین علامہ پیر عثمان اسلم۔مرکزی صدر علامہ محمد عارف سیالوی۔سیکرٹری جنرل رانا ذوالفقار حمید۔جوائنٹ سیکرٹری رانا بشارت علی۔اور المصطفے فاؤنڈیشن کے وائس سنیئر چیرمین طارق جاوید چشتی نے خطاب کرتے ھوئے کیا۔سیمنار میں سیاسی سماجی۔مزہبی تاجر راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

